Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیول ایڈجسٹمنٹ، کے الیکٹرک صارفین کے لئے اچھی خبر

کے الیکٹرک نے بجلی کے فی یونٹ میں 4 روپے21 پیسے کمی کی درخواست دے دی۔
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 03:36pm
نیپرا اتھارٹی29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پرسماعت کرے گا ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
نیپرا اتھارٹی29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پرسماعت کرے گا ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

کراچی والوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کے فی یونٹ میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دے دی۔

کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جبکہ نیپرا اتھارٹی29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پرسماعت کرے گا ۔

کے الیکٹرک نے اگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی ہے، جس سے کراچی والوں کو 7 ارب 21 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا

سی ای او کے الیکٹرک کا ایم ڈی ایس ایس جی سی سے ٹیلی فونک رابطہ

دوسری جانب سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ایم ڈی ایس ایس جی سی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ بلوں میں اضافے کی بڑی وجہ مہنگی امپورٹڈ گیس ہے،مقامی گیس سے بجلی کے بلوں میں کمی آسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائٹ اور کورنگی کے2 پاور پلانٹس کئی ماہ سے بند ہیں،ایس ایس جی سی کو ادائیگی میں تاخیر امپورٹڈگیس کی وجہ سے ہے۔

nepra

karachi

electricity

K-Electric

Fuel adjustment charges