Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے اگر اب اسلام آباد کا رُخ کیا تو پکڑے جائیں گے: رانا ثنا اللہ

ہم فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی قانون کے مطابق کریں گے
شائع 19 ستمبر 2022 11:28pm
پنجاب میں حکومت تبدیل ہوجائے گی۔ فوٹو — فائل
پنجاب میں حکومت تبدیل ہوجائے گی۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اب دارالحکومت آئے تو پکڑے جائیں گے۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد کا رخ کیا تو پکڑے جائیں گے، اس بار گرفتار ہونے کے امکانات بھی ہیں کیونکہ دارالحکومت کی جانب مسلح جتھہ لے جانا جرم ہے۔

وزیر داخلہ نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوج کے سپہ سالار کی تعیناتی قانون کے مطابق کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی بھی عمران خان سے تنگ ہیں، آئین کا آرٹیکل 63 اے کا فیصلہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اگر اس فیصلے پر نظر ثانی ہوجائے تو 3 دن میں پنجاب میں حکومت تبدیل ہوجائے گی۔

اسلام آباد

imran khan

Rana Sanaullah

Punjab Govt