Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران عباس اور امیشا پٹیل کی ویڈیو وائرل

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے
شائع 19 ستمبر 2022 11:03pm

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس اور امیشا پٹیل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ وہ اپنے پرانے گانے پر پرفارم کرتی نظر آرہی ہے ۔

ویڈیو میں عمران عباس بھارتی فلم ‘کرانتی’ کے گانے ‘دل میں درد سا جگا ہے’ پر امیشا پٹیل کے ساتھ اداکاری کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کی جانب سے شئیر کی گئی اس ویڈیو میں اداکار عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا کہ پیچھلے ہفتے اپنے سپر اسٹار دوست کے ساتھ بحرین میں مزے کیے، میری فلم کرانتی کا ایک گانا جو میرا اور عمران دونوں کا پسندیدہ ہے۔

پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے عمران نے لکھا کہ یقیناً آپ پر شوٹ کیے گئے میرے سب سے پسندیدہ گانوں میں سے ایک پر اس ویڈیو کو ریکارڈ کرنے میں بہت مزہ آیا، جلد ہی آپ سے دوبارہ ملنے کا منتظر ہوں۔

دوسری جانب عمران عباس نے اپنے اکاونٹ پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اپنی دوست امیشا پٹیل کے ساتھ میری پسندیدہ بالی ووڈ دھنوں میں سے ایک پر ہمارا فلمی انداز، جسے اصل میں بھی امیشا پٹیل پر ہی فلمایا گیا تھا جبکہ اسے گلوکار اُدیت نارائن اور الکا یاگنک نے اپنی آواز میں گایا ہے’۔

imran abbas

Ameesha patel