Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر: وادی نیلم میں چیتے کے حملے سے دو بھائی ہلاک

بچوں کے جانی اور مالی نقصان کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے، مظاہرین
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2022 09:31pm
Exclusive | Scary leopard attack in Neelum valley | Aaj News

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں آٹھ مقام کے نواحی گاؤں پالڑی میں خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والے چیتے کے حملے کے باعث دو حقیقی بھائی جان کی بازی ہار گئے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق وادی نیلم میں کنٹرول قریب پالڑی گاوں میں آبادی کا رخ کرنے والے جنگلی چیتے نے گھاس کاٹنے والے دو حقیقی بھائیوں امجد اور قدیر کو حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ریسکیو کی بھرپور کوشش کی لیکن دونوں زخمی بھائی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جن کی عمریں 16 اور 20 سال بتائی جا رہی ہیں۔

چیتے کے حملے سے جاں بحق افراد کے لواحقین لاشیں سڑک پر رکھ کر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین نے انتظامیہ سے جنگلی جانوروں سے تحفظ جب کہ بچوں کے جانی اور مالی نقصان کا فوری طور پر ازالہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

azad kashmir

Cheetah

leopard