Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلی ہے کیا ؟ کاجول نے مجھے ہرادیا

کاجول اور اجے دیوگن کا یکساں ڈائیلاگ وائرل
شائع 19 ستمبر 2022 08:58pm

الگ الگ فلموں میں اجے دیوگن اور کاجول کے ایک جیسے ڈائیلاگ کی مزیدار ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔

اجئے دیوگن نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ خوب وائرل ہورہی ہے، دراصل، اس ویڈیو میں اجئے دیوگن نے اپنی اور اپنی اہلیہ کاجول کی الگ الگ فلموں کا ایک کلپ جوڑ کرکیا، جس میں دونوں اسموکنگ کے حوالے سے کر ایک جیسا ڈائیلاگ کہتے نظر آرہے ہیں۔

پہلا کلپ کاجول کی فلم ‘تربھنگا’ کا ہے، جس میں وہ فون پر کسی سے بات کررہی ہوتی ہیں، تبھی ایک خاتون آتی ہے اور کہتی ہے، میم یہاں اسموکنگ کرنا منع ہے۔ اس پر کاجول سگریٹ دکھاتے ہوئے کہتی ہیں، جلی ہے کیا؟

وہیں دوسری کلپ میں اجئے دیوگن کی فلم ‘رن وے 34’ کا ہے، جس میں وہ ایک واش روم میں منہ میں سگریٹ دبائے نظر آتے ہیں۔ تبھی وہاں ہاتھ دھو رہا ایک شخص کہتا ہے، نو اسموکنگ ہیئر۔ اس پر اجئے کہتے ہیں، جلایا تو نہیں نہ؟

ویڈیو میں اجے اور کاجول دونوں اپنے اپنے زبردست تیور میں ایک جیسا ڈائیلاگ کہتے نظر آرہے ہیںَ مگر اجئے کو لگتا ہے کہ کاجول نے انہیں ہرادیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ارے، کاجول نے مجھے ہرادیا ۔’

پوسٹ تبصرہ کرتے ہوئے کاجول نے لکھا کہ پریشان نہ ہوں۔۔ ابھی تک گھسیٹنے کا ارادہ نہیں ہے۔

Kajol

Ajay Devgan