Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکہ برطانیہ کا جنازہ، آسمان پر حیرت انگیز مظہر نمودار

یہ ایک قابلِ ذکر نظارہ ہے جو تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے جنازے کے دوران نمودار ہوا
شائع 19 ستمبر 2022 07:28pm
خوبصورت نظارہ ناقابل یقین حد خوبصورت تھا (تصویر: ایلیکس ڈوہرٹی)
خوبصورت نظارہ ناقابل یقین حد خوبصورت تھا (تصویر: ایلیکس ڈوہرٹی)

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے موقع پر بکنگھم پیلس اور ویسٹ منسٹر ہال پر نمودار ہوانے والے ایک قدرتی منظر نے لوگوں کو ششدر کردیا۔

ملکہ کی آخری رسومات میں شریک لوگ 18 ستمبر کو بکنگھم پیلس اور ویسٹ منسٹر پر ایک دوہری قوس قزح کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ قوسِ قزح ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے موقع پر غروبِ آفتاب کے وقت نمودار ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

برطانوی صحافی اینیلیس نیلسن نے اس حیرت انگیز نظارے کو کیمرے میں عکس بند کیا۔

 ونڈزر کیسل پر بھی قوس قزح نظر آئی (تصویر: پی اے)
ونڈزر کیسل پر بھی قوس قزح نظر آئی (تصویر: پی اے)

برطانوی نشریاتی ادارے “بی بی سی” سے وابستہ سوفی راورتھ نے بھی اس نظارے کو دیکھا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک قابلِ ذکر نظارہ ہے، کیونکہ یہ تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے جنازے کے دوران نمودار ہوا ہے۔

 اس قوسِ قزح کو آنے والے اہم دن کے لیے ایک شگون کے طور پر دیکھا گیا (تصویر: روئٹرز)
اس قوسِ قزح کو آنے والے اہم دن کے لیے ایک شگون کے طور پر دیکھا گیا (تصویر: روئٹرز)

اس سے قبل برطانوی ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریب ویلز کی شہزادی لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات تھیں، جسے 6 ستمبر 1997 کو 32 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔

اگر ٹی وی ماہرین کی پیشین گوئیاں درست ہیں تو، ملکہ کا سرکاری جنازہ دیگر تمام نشریاتی ریکارڈز توڑ دے گا، بشمول 2005 میں Live8 کنسرٹ، 2010 میں سڈنی کے نئے سال کے موقع پر آتش بازی کی تقریبات اور شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی۔

Queen Elizabeth II

weird

Rainbow over Queen's Funeral