Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب زدگان کی امداد کے لیے لائیو میوزک ایڈ کنسرٹ

کنسرٹ کی آمدنی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں پر خرچ کی جائیگی
شائع 19 ستمبر 2022 07:14pm

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے سیلاب زدگان کی امدادکے لیے “لائیو میوزک ایڈ کنسرٹ2022” کا اعلان کردیا۔

کنسرٹ میں عاصم اظہر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ، رامیس علی کے علاوہ ملک کے معروف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور گلوکاروں کی یہ ایک ایسی کوشش ہے جو ملک میں سیلابی صورت حال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

کنسٹرٹ 2 اکتوبر 2022ء کو کراچی جیم خانہ میں ہوگا جبکہ کنسرٹ سے جمع ہونے والی تمام آمدنی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں پر خرچ کی جائے گی۔

کنسرٹ کے ٹکٹ کراچی جیم خانہ، آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ پی کے سے بہ آسانی خریدے جاسکتے ہیں۔

Aid for Flood Relief

Music Concert