Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ہوم ورک نہ کرنے پر باپ نے اپنے 12 سالہ بچے کو جلا ڈالا

اپنے شوہر سے ڈر گئی تھی اس لئے پولیس میں رپورٹ درج نہیں کروا سکی، والدہ
شائع 19 ستمبر 2022 06:00pm
بیروز گار ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
بیروز گار ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہوم ورک نہ کرنے پر باپ نے اپنے 12 سالہ بچے کو جلا دیا۔

متاثرہ بچے کی والدہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا ہوم ورک نہیں کر رہا تھا جس پر ملزم والد کو غصہ آگیا اور اس نے بچے کو جلا ڈالا تاہم 2 دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔

مقتول بچے کی والدہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اپنے شوہر سے ڈر گئی تھی اس لئے پولیس میں رپورٹ درج نہیں کروا سکی۔

دوسری جانب ملزم کا کہنا ہے کہ اس روز گھر میں رنگ کے لئے تھنر لایا تھا جو کہ غصہ آنے پر اپنے بیٹے پر ڈال دیا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کا مقدمہ درج کرکے بیروز گار ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

karachi

Orangi Town

killing