Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے شہباز گل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز گل نے جیل میں گزارے وقت اور تشدد پر وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا
شائع 19 ستمبر 2022 01:32pm
عمران خان نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنے کی ہدایت کردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عمران خان نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنے کی ہدایت کردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بنی گالا میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شہباز گل نے جیل میں گزارے وقت اورتھانے میں ہونے والے تشدد پروزیراعظم کو تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔

عمران خان نے شہبازگل کی روداد سن کرتشویش کا اظہار اور ان پر تشدد کی سخت مذمت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے جو تھانے میں بدترین تشدد ہوا، ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا، قریبی ساتھیوں کے ساتھ برا سلوک امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کاواضح ثبوت ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنے کی ہدایت کردی۔

pti

اسلام آباد

imran khan

Bani Gala

shahbaz gill