Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب، جاوید لطیف کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

مقدمہ عمران خان کے خلاف غلط بیانی کرکے عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 11:40am
Breaking | Another case registered against Marriyum Aurangzeb and Javed Latif | Aaj News

پشاور میں بھی وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج درج کر لیے گئے۔

پی ٹی آئی کارکن کی درخواست پر تھانہ رحمان بابا میں درج مقدمات میں 14 ستمبر کی سرکاری ٹی وی پر نشر پریس کانفرنس کا حوالہ دیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان کی تقاریر ایڈیٹ کرکے چلائی گئیں، پراپیگنڈے سے پی ٹی آئی کارکن خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف غلط بیانی کرکے عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔

لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیاں کے امام وخطیب ارشاد الرحمان کی مدعیت میں درج مقدمے میں اے ٹی اے کے دفعات شامل ہیں۔

پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مریم اورنگزیب ،جاوید لطیف ،ایم ڈی پی ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ انسداد دہشت گردی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی بھی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے تاہم معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Marriyum Aurangzeb

imran khan

FIR

lahore

Javed Latif

green town