Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات سے قبل ان کی نئی تصویرجاری

برطانوی شاہی خاندان کی جاری کردہ یہ تصویرپلاٹینم جوبلی کے موقع پرلی گئی تھی
شائع 19 ستمبر 2022 11:48am

برطانوی شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسُومات سے قبل ان کی نئی تصویرجاری کی ہے۔

دی رائل فیملی کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ ان کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے موقع پرکھینچی گئی تھی ، وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والی پہلی برطانوی حکمراں تھیں،

شاہی خاندان کی جانب سے کیپشن میں پیغام دیا گیا ہے کہ ملکہ کی آخری رسومات کے لیے لاکھوں لوگ اکٹھے ہوں گے۔

آٹھ ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کرجانے والی ملکہ الزبتھ دوم نے 25 سال کی عمرمیں برطانیہ کا تخت سنبھالا اور 70 سال تک حکمراں رہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کوآج ان کی پسندیدہ جگہ ونزرکیسل میں مکمل اعزازکے ساتھ دفن کیا جائے گا،کنگ چارلس رسمی طور پرملکہ کی بادشاہت کے خاتمے کا اعلان کریں گے جس کے بعد تاریخی تاج کو ملکہ کے تابوت سے ہٹا دیا جائے گا۔

ملکہ کی تدفین کے موقع پربرطانیہ کی تاریخ کے سخت ترین حفاظتی انتظامات دیکھنےمیں آئے ہیں جہاں10 ہزارپولیس اہلکار، سیکڑوں رضا کاراورفوجی اہلکارسیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سینٹرل لندن میں عمارتوں پر پولیس اہلکار اور اسنائپرزتعینات ہیں۔ اس کے علاوہ ہیتھروائرپورٹ سے آج پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ انڈرگراؤنڈ اسٹیشن بھی بند ہیں۔

ملکہ کی آخری رسومات کو125 سنیما گھروں میں براہ راست دکھایاجائے گا،اس مقصد کے لیے پارکس، چوک اور گرجا گھروں میں بھی اسکرینیں نصب کردی گئی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق دنیا بھرمیں 4ارب سے زائد افراد آخری رسومات کوٹیلی ویژن پر براہ راست دیکھیں گے۔

Queen Elizabeth II

New pic of Queen

The Royal Family