Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

بلاول بھٹو جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے
شائع 19 ستمبر 2022 09:29am
بلاول بھٹو زرداری امریکا میں میڈیا اور تھنک ٹینکس سے بات بھی کریں گے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شریک ہوں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائینز پر دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا میں میڈیا اور تھنک ٹینکس سے بات بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر خارجہ جی 77 اجلاس میں شرکت اور شرکاء سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اس کے علاوہ بلاول بھٹو جموں و کشمیر کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے 23 ستمبر تک نیویارک میں شروع ہورہا ہے۔

foreign minister

United Nations

Bilawal Bhutto Zardari

UN GENERAL ASSEMBLY

PM Shehbaz Sharif