Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاستدان مفاد پرست ہیں، مولانا فضل الرحمان

جدوجہد اور قربانی سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
شائع 18 ستمبر 2022 08:42pm
مولانا فضل الرحمان (فوٹو:فائل)
مولانا فضل الرحمان (فوٹو:فائل)

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاستدان مفاد پرست ہیں، جمہوریت مسلسل کمزور ہوئی ہے، ہمیں پڑوسی ممالک سے بہتر تعلقات بنانے ہیں مگر جو لوگ آمریکہ کے دوست ہیں وہ سی پیک کے خلاف ہیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں سردار عطا اللہ مینگل کی پہلی برسی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کی کمزوری کی وجہ سیاستدانوں کی موقع پرستی ہے، جبر سے انصاف تک کے سفر کے لئے سیاستدانوں کے عزم کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلط پالیسیاں بنانے پر سزا ملتی ہے معیشت ڈوب چکی ہے 75 سال گزرنے کے باوجود ہمارے حالات بہتر نہیں ہوئے ہیں، جدوجہد اور قربانی سے سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کے سب سے بڑے سیاسی حکمران اتحاد کو سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

PDM

JUI

Molana Fazal ur Rehman