وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنے بڑے بھائی اور پاکستان مسلم ليگ نواز (ن) کے سربراہ نواز شریف ملاقات کی ہے، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
آج بروز اتوار 18 ستمبر کو لندن ميں ہونے والی ملاقات سے قبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سلیمان شہباز کے ہمراہ لندن میں واقع دفتر پہنچے۔
Inside Hasan Nawaz Sharif’s office pic.twitter.com/TVfmTVdTMF
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 18, 2022
اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق داڑ اور سلیمان شہباز بھی لندن میں حسن نواز کے دفتر میں موجود تھے۔
بڑی بيٹھک ميں نومبر کے اہم فيصلے سے متعلق مشاورت ہوئی، جب کہ پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر بھی آج ہونے والے اجلاس میں غور کیا گیا۔
نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہی، جس میں دباؤ کے باوجود مقررہ وقت پر الیکشن کرانے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ ہوا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے کوششیں کرنے پربھی غور کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی تبدیلی کی صورت میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز اور دیگر ناموں پربھی غور کیا گیا۔
ملاقات میں نومبر میں ہونے والی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔
PM Shahbaz Sharif Met Nawaz Sharif & Family In London#ShahbazSharif pic.twitter.com/7Rs2Fvz60x
— Adil Iqbal Malik (@786Adiliqbal) September 18, 2022
اجلاس سے متعلق وفاقی وزير خرم دستگير کا کہنا ہے کہ وزيراعظم شہباز شریف آرمی چيف کی تعيناتی نواز شريف کی مشاورت سے کريں گے۔
اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی لندن میں موجود ہیں۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال کے معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف پیر کو ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ جس کے بعد وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا کے شہر نیویارک روانہ ہوں گے۔
Comments are closed on this story.