Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے: فیاض الحسن چوہان

مولانا فضل الرحمان نے دین کے نام کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2022 03:48pm
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کا سب سے بڑا منافق سیاستدان ہے جنہوں نے مذہب کے نام پر منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کے دینی حلقوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا ہیں، مولانا نے دین کے نام کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلام اور شریعت کو اپنی پیٹ پوجا، ذات اور خاندان کے لیے استعمال کرنے میں بہت بڑے ماہر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اور عوام مل کر جلد عالم سو اور کرپٹ ٹولے کا احتساب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا نے پچھلے 75 سال سے اسلام اور دین کو بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی۔

pti

Punjab Govt

Fayaz Ul Hassan