Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لاہور میں آٹے کی قلت، انتظامیہ ایکشن میں آگئی

ملز سے سیل پوائنٹس پر سپلائی کو روزانہ چیک کیا جائے گا۔
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2022 03:14pm

لاہور میں آٹے کی قلت پر ضلعی انتظامیہ ایکشن میں آگئی، سبسڈی والے آٹے کی پوائنٹس پر سپلائی کی تصدیق و چیکنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی سی لاہور محمد علی نے آٹے کی مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنانے اور قلت پر قابو پانے کے لئے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ ریونیو فیلڈ اسٹاف کو بھی زمہ داری سونپ دی ہے۔

عملہ ملز سے سیل پوائنٹس پر سپلائی کو روزانہ چیک کرے گا۔

سبسڈی والے آٹے کی ملز سے پوائنٹ تک سپلائی اور فروخت کو ہر صورت شفاف بنایا جائے گا۔

lahore

Wheat

Administration