Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا جیکولین منی لانڈرنگ میں ملوث سُکیش سے شادی کرنا چاہتی تھیں؟

جیکولین اور چندر شیکھر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق تھا، اسپیشل کمشنر آف پولیس
شائع 17 ستمبر 2022 10:53pm

جیکولین فرینینڈنس جو آج کل 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث تہاڑ جیل میں قید ملزم سکیش چندر شیکھر کیس میں شامل تفتیش ہیں، پولیس ان سے مسلسل تفتیش کررہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم نے جیکولین فرنینڈنس سے کافی پوچھ گچھ کی ہے اور انہوں نے تفتیش کے دوران کافی باتوں کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیکولین چندر شیکھر سکیش سے کافی متاثر تھیں ان کو اپنے خوابوں کا شہزادہ سمجھتی تھیں، اسپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو نے یہ بھی کہا کہ جیکولین چندرشیکھر کے پیار میں بری طرح پھنس چکی تھیں یہاں تک کہ وہ جان چکی تھیں کہ وہ ایک مجرم ہیں اور کوئی اچھے کام نہیں کرتے پھر وہ مسلسل انکو اپنی زندگی میں شامل کئے ہوئےتھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جیکولین اور چندر شیکھر کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق تھا۔

یاد رہے کہ اس کیس میں جیکولین فرینینڈنس کے ساتھ ساتھ معروف ڈانسر نورا فتحی سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے کیونکہ وہ بھی چندر شیکھر سے رابطے میں تھیں اور ان سے انہوں نے قیمتی تحائف لئے۔

Jacqueline Fernandez

Sukesh Chandrasekhar