Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، وزیراعظم کی اپیل

چھوٹے بچوں کی خوراک، گرم کپڑوں اور رضائیوں کی بھی اس وقت اشد ضرورت ہے
شائع 17 ستمبر 2022 10:45pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وزیراوعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔

شہباز شریف نے برطانیہ روانگی سے قبل نور خان ایئر بیس پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمرقند میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی جہاں میں نے تمام سربراہان مملکت کا سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں، فی خاندان 25 ہزار روپے کی مالی امداد اور بے نظیم انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بھی سربراہان مملکت کو تفصیلی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں گھر تباہ ہوگئے، متاثیرن کے بجلی کے بل معاف کردیئے ہیں مگر چھوٹے بچوں کی خوراک، گرم کپڑوں اور رضائیوں کی بھی اس وقت اشد ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان اور سرکاری ادارے مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہیں، پاکستانی عوام خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، کروڑوں عوام امداد کے لئے ہماری جانب دیکھ رہے ہیں لہٰذا میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

london

Shehbaz Sharif

floods

Floods in Pakistan