الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے ممبران کی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اہم اجلاس 19 ستمبر بروز پیر کو دوپہر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کے سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی الیکشن کمیشن طلب کیا گیا ہے۔
ای سی پی کے مطابق خیبر پختونخوا میں جلسوں میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، اجلاس میں مناسب قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا جب کہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.