Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی حکومت نے ریٹیلر کیلئے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا

ہ ادویات ساز کمپنیوں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھا دیا ہے
شائع 17 ستمبر 2022 10:30pm
قیمت بڑھانے کے بجائے مارجن کم کیا ہے۔ فوٹو — فائل
قیمت بڑھانے کے بجائے مارجن کم کیا ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا جس کے تحت اب کمپنیاں ریٹیلر کو 15 فی صد تک مارجن دے سکیں گی۔

حکومت نے پیراسیٹامول گولیوں، سسپنشن اور سیرپ مارجن کی حد مقرر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق کمپنیاں ریٹیلر کو پیراسیٹامول پر 15 فیصد تک مارجن دے سکیں گی جب کہ ادویات ساز کمپنیوں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھادیا ہے۔

چیئرمین پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن منصور دلاور نے کہا ہے کہ حکومت نے پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کے بجائے مارجن کم کیا ہے جب کہ پہلے کمپنیاں کم از کم 15 فیصد ڈسکاؤنٹ مارجن دینے کی پابند تھیں۔

Federal govt

اسلام آباد

medicines

Paracetamol