عابدہ پروین کی عاجزی نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل
شان شاہد نے عابدہ پروین سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کردی
اداکار شان شاہد نے معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔
اداکارہ شان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عابدہ پروین نے کس قدر عاجزی کے ساتھ اداکار سے مل رہی ہے جس نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے ۔


اس موقع پر گلوکارہ نے شان شاہد کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا ۔
ماضی میں بھی اداکارہ شان شاہد کی کئی بارتعریف کرچکے ہیں اس پرانی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ عابدہ پروین پاکستان کی شان ہیں، ان کی آواز پاکستان کی شناخت ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.