Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدبخت باپ نے اپنی سگی بیٹی کو عصمت دری کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم ایک سال سے بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اور اب تک 15 سے 16 مرتبہ جنسی درندگی کا نشانہ بنا چکا ہے، ایف آئی آر
شائع 17 ستمبر 2022 02:38pm

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں فاخر شاہ کالونی میں بدبخت باپ نے اپنی سگی بیٹی کو عصمت دری کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ سٹی پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق میاں خان نامی ملزم رکشہ چلاتا ہے جبکہ متاثرہ بچی کی والدہ گھروں میں کام کر کے گزر بسر کرتی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق درخواست گزار 16 ستمبر 2022 کو دوپہر ڈھائی بجے گھر پہنچیں تو ملزم کو 19 سالہ بیٹی کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں پایا، شور مچانے پر اہلِ محلہ جمع ہوئے تو ملزم فرار ہوگیا۔

تاہم، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا والد تقریباً ایک سال سے اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اور اب تک 15 سے 16 مرتبہ جنسی درندگی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

پولیس نے متاثرہ بچی کو میڈیکل سرٹیفکٹ کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

نمائندہ آج نیوز نے جب متاثرہ خاندان سے موقف جاننے کیلئے ان کے گھر کا رخ کیا تو وہاں کوئی موجود نہ تھا، جبکہ پولیس بھی میڈیا نمائندوں کو ملزم سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

punjab

Daughter's Rape