Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی یا اضافہ؟ اعلان آج متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیراعظم کریں گے
شائع 17 ستمبر 2022 02:19pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ تاحال واضح نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور حکومتی اتحادی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے خواہاں ہیں، جبکہ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی خواہشمند ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ تذبذب کا شکارہوگیا اور غیریقینی صورتحال کے پیش نظرپیٹرول پمپ مالکان نے کاروبارمحدود کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار

وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کے احکامات کی منتظر ہے اور امکان ہے کہ ان کی منطوری کے بعد آج نئی قیمتوں کا اعلان کردیاجائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے باعث نئی قیمتوں کی منظوری نہیں دے سکے تھے۔

ٓ

OGRA

Shehbaz Sharif

petroleum prices