Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی سراٹھا لیا
شائع 17 ستمبر 2022 03:30pm
آرٹ ورک: خطیب احمد
آرٹ ورک: خطیب احمد

بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد میں ڈینگی وائرس نے بھی سر اٹھا لیا، ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسزکی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

بارشوں کے بعد ڈینگی مچھرکی افزائش میں تیزی آتے ہی صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھرپوراقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ حکومتی ضابطے کی خلاف ورزی پرگرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے179 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جن میں دیہی علاقوں سے102جبکہ شہری آبادی سے 77 مریض سامنے آئے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈینگی متاثرین کی تعداد1ہزار235 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ روزنجی کلینک میں111 افراد، پمزاسپتال میں 29 اورایف جی اسپتال میں 10افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈینگی کے بڑھتے کیسز: تعلیمی اداروں کیلئے نئے ایس او پیز جاری

وبائی شکل اختیارکرنے پرادویات کی قیمت میں اضافے جبکہ مضافات میں عدم دستیابی کی شکایت کی جارہی ہے شہری انتظامیہ اورحکام سے موثرحکمت عملی اور مہم نہ ہونے کا شکوہ کررہے

لاہورمیں انسداد ڈینگی مہم میں تیزی

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 188 افراد میں مرض کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبے کے اسپتالوں میں 787 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

صوبے میں رواں برس 3 ہزار101 مریض ڈینگی کا شکار ہوئے اورمحکمہ صحت کی ٹیموں نے 2 ہزار 875 مقامات سے لاروا برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: وبائی امراض کے پھیلاؤ سے آگاہ رہیں

لاہورشہر سے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار585 شہریوں کو نامناسب انتظامات اور لاروا برآمدگی پرنوٹسز جاری کئے گئے۔

اس کے علاوہ عمارتوں سے ڈینگی لاروا ملنے پرمالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا اور 25 سے زائد افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

کراچی سمیت سندھ بھرمیں ڈینگی اورملیریا شدت اختیارکرگیا

صوبے میں 24 گھنٹے میں 426 کیسزرپورٹ ہوئے جن میں 403 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم ستمبر سے اب تک صوبے میں 2 ہزار246 کیسزرپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 ہزار145 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ شہر میں ڈینگی سے 9 اموات بھی رپورٹ ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب سیلاب متاثرہ علاقوں میں میں ملیریا پھیلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دروان سندھ میں 3 ہزار11 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔

صحت

dengue virus

Mosquito