Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دونوں میں سے اصل سُہانا خان کون؟

مداح کشمکش میں مبتلا ہیں کہ ان میں سے اصل سُہانا آخر کون ہے؟
شائع 17 ستمبر 2022 09:33am
تصویر: انسٹاگرام/بریحہ
تصویر: انسٹاگرام/بریحہ

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان کی اپنی ہم شکل کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھنے کے بعد مداح کشمکش میں مبتلا ہیں کہ ان میں سے اصل سُہانا کون ہے۔

“ڈوپل گینگر” ہم شکل کی انگریزی اصطلاح ہے، جس کے لیے کسی مشہور شخصیت کے ساتھ غیر معمولی مشابہت ضروری ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر “بریحہ” اکثر ہی سُہانا خان کے ساتھ اپنی شاندار مشابہت پر فخر محسوس کرتی نظر آتی ہیں، اور اب انہیں دبئی میں ان سے ملنے کا موقع ملا۔

دونوں نے ایک ساتھ تصویر کھنچوائی تاکہ فینز کو بتایا جاسکے کہ وہ کتنی ایک جیسی نظر آتی ہیں۔

جمعرات کو بریحہ نے اپنے انسٹاگرام پر “دی آرچیز اسٹار” کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔

جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، “آخر کار میری ڈوپل گینگر سہانا خان سے ملاقات ہوئی۔ یہاں ان تمام لوگوں کیلئے ایک ساتھ موازنہ ہے جو مجھے میرے ڈی ایمز میں ان کی تصاویر بھیجتے رہتے ہیں۔

بریحہ نے “iamsrk” ،“twinning and winning” اور “seing double” کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا۔

تصویر میں سُہانا کو سفید اور گلابی پھولوں والا لباس زیب تن کئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بریحہ کولڈ شولڈر پرنٹڈ ڈھیلا لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

حالانکہ سہانا کے بال بندھے ہیں اور بریحہ کھلے بالوں میں ہیں، اس کے باوجود دونوں میں فرق کرنا مشکل ہو رہا ہے

Suhana Khan

Doppelganger