200 کروڑ بھتہ خوری کیس، نورا فتحی کو کلین چٹ مل گئی، ٹیم کا دعوی
اداکارہ نورا فتحی کی ٹیم نے جمعہ کو ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز کی پوچھ گچھ کے ایک دن بعد دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے اداکارہ کو 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری کیس میں کلین چٹ دے دی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکارہ کی ٹیم کے مطابق دہلی پولیس نے کہا ہے کہ نورا جیل میں بند مجرم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ سازش میں ملوث نہیں تھیں اور نہ ہی وہ کرائم سنڈیکیٹ سے واقف تھیں۔
نورا فتحی سے جمعرات کو دہلی پولیس نے سکیش چندر شیکھر سے منسلک بھتہ خوری کے معاملے میں چھ گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی تھی۔
اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے اسی معاملے میں تقریباً آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
ٹیم نے مزید کہا کہ نورا جو سکیش کے کاموں سے بے خبر ہے، ایک ذمہ دار گواہ کے طور پر پولیس کی مدد اور تعاون کرتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ گرفتار ملزمان چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ اداکارہ لینا پال کے خلاف منی لانڈرنگ اور فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور نورا فتیحی کے چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ سے قریبی تعلقات تھے جس کی وجہ سے ایجنسی نے اپنی تحقیقات کا دائرہ بالی ووڈ کی اداکاراؤں تک پھیلایا ہے۔
Comments are closed on this story.