Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کے ہاتھوں میں فیصلہ چلا جائے تو کوئی گولی نہیں چلاسکتا: شیخ رشید

عمران خان وقت پر کوئی فیصلہ نہ کرسکیں تو لوگ فیصلہ کرلیں گے
شائع 16 ستمبر 2022 11:34pm
عوام خود سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ فوٹو — فائل
عوام خود سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ فوٹو — فائل

سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو گڑھا عمران خان کے لئے کھودا تھا پی ڈی ایم اس میں خود گر چکی ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال بھی آسکتی ہے کہ لوگ ہمارے ہاتھوں سے نکل جائیں کیونکہ وقت پر فیصلے نہ کریں تو وقت ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان وقت پر کوئی فیصلہ نہ کرسکے تو لوگ فیصلہ کرلیں گے، لوگ یہ نہیں دیکھیں گے عمران خان کال دے رہا ہے یا نہیں بلکہ عوام خود سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس ہے جس میں فیصلہ ہو جائے گا، عمران خان کے لئے بھی فیصلے کا وقت آگیا ہے، البتہ اگر عوام کے ہاتھوں میں فیصلہ چلا جائے تو پھر کوئی گولی نہیں چلاسکتا۔

pti

PDM

Sheikh Rashid

imran khan