Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کے الیکٹرک زبردستی ہم سے بھتہ لے رہی ہے، اداکار اعجاز اسلم

صفر یونٹ پر میرا بل تقریباً 4ہزار روپے آیا ہے، اداکار نے سوال اٹھا دیا
شائع 16 ستمبر 2022 10:55pm

اداکار اعجاز اسلم نے بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود تقریباً 4ہزار روپے بجلی کا بل موصول ہونے پر کے الیکٹرک کو بھتہ خوری کا مرتکب قرار دے دیا۔

اداکار اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر اپنے اگست کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صفر یونٹ پر میرا بل تقریباً 4ہزار روپے ہے، تو کیامیرے پاس ایک اور میٹر ہے جس پر فیول چارجز بھی ہیں؟ اب میونسپل چارجز۔

انہوں نے کے الیکٹرک اور گلوکار فخر عالم کومخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ کیا کے الیکٹرک اب باضابطہ بھتے پر چل رہی ہے جو ہم زبردستی ادا کررہے ہیں۔

ان کی ٹوئٹ کو فخر عالم نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ادارہ بدستور بدنام اور بدنام ہوتا جارہا ہے انہیں بہت سی چیزوں کی مناسب وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔

اعجاز اسلم کی ٹوئٹ پر کے الیکٹرک کی جانب سے جواب دیا گیا کہ یہ پیسے مئی 2022 کی فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکس کی مد میں آئے ہیں۔

گزشتہ دنوں فخرِ عالم نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے سوال کیا تھا کہ 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے ہوسکتا ہے؟۔

22یونٹ کا بل 10 ہزار کیسے؟ کے الیکٹرک سے فخرعالم کا سوال

انہوں نے دو ایک جیسے بلوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بائیں طرف جو بل ہے وہ مجھے موصول ہوا ہے جبکہ دائیں طرف کا بل ایک ہی مدت اور اتنے ہی یونٹس کا ہے لیکن فرق یہ ہے کہ میرا بل 10 ہزار کا ہے اور دوسرا 1 ہزار کا یعنی ایک بل کی اوسط 500 روپے فی یونٹ جبکہ دوسرا 50 روپے فی یونٹ ہے۔

K-Electric

Aijaz aslam