Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک گھنٹہ جلدی اٹھنے کے بہترین فوائد

ماہرین کے مطابق صبح سویرے اٹھنے کے بےشمار فوائد ہیں
شائع 16 ستمبر 2022 09:02pm

طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگر آپ اپنے معمول کے وقت سے صرف ایک گھنٹہ پہلے جاگنے کی عادت ڈال لیں تو صحت، ملازمت اور روزمرہ زندگی میں غیرمعمولی فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ صبح سویرے اٹھنے کے بےشمار فوائد ہیں۔ جلد بیدار ہوکر ورزش کے لیے مناسب وقت مل جاتاہے،صبح سویرے ہلکی ورزش سے پورے دن آپ کا موڈ خوشگوار رہتا ہے اورکارکردگی بہتر رہتی ہے۔

ایک گھنٹہ پہلے اٹھنے کی صورت میں آپ کو ناشتے کے لیے زیادہ وقت ملے گا اورآپ ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ناشتہ سکون سے بھی کرسکیں گے۔

اس سے آپ کی صحت اچھی ہوگی، چڑچڑے پن کی جگہ خوش مزاجی آپ کی عادت بن جائے گی جو دفتر، گھر اور حلقہ احباب میں آپ کو مقبول بنانے کا باعث بنے گی۔

جلدی بیدار ہونے کی صورت میں آپ کے اعصاب بھی پرسکون رہیں گے اورآپ ایسے بہت سے خطرات سے محفوظ رہیں گے جو ہیجان زدہ اعصاب کے باعث آپ کو گھیر سکتے ہیں۔

صرف ایک گھنٹہ جلدی جاگنے کی صورت میں آپ کو اپنا حلیہ درست کرنے اور کپڑے استری کرنے کے لیے مناسب وقت مل جاتا ہے۔

صحت

health tips

Early Morning

Healthy Life and style