Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 2 ہفتے کی رخصت پر چلے گئے

کامران علی افضل نے کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے 14روز کی چھٹی لے لی.
شائع 16 ستمبر 2022 08:47pm
کامران علی افضل کی عدم موجودگی میں عبداللہ خان سنبل بطور چیف سیکرٹری خدمات سرانجام دیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل
کامران علی افضل کی عدم موجودگی میں عبداللہ خان سنبل بطور چیف سیکرٹری خدمات سرانجام دیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل

لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل 2 ہفتے کی رخصت پر چلے گئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے اپنےعہدے پر کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے بطور چیف سیکرٹری 14روز کی چھٹی لے لی ہے۔

کامران علی افضل 17 ستمبر سے 30 ستمبر تک رخصت پر چلے گئے ہیں، ان کی عدم موجودگی میں چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل بطور چیف سیکرٹری خدمات سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور پنجاب حکومت کے درمیان سرد جنگ چل رہی تھی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے 6 اگست کو وفاقی حکومت کو ایک خط کے ذریعے اپنی خدمات پنجاب سے واپس وفاق میں لینے کی درخواست کی تھی مگر وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کی وجہ سے تبادلہ نہیں کیا۔

حکومت پنجاب کی طرف سے ایک خط میں نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے لیےعبداللہ خان سنبل، بابر حیات تارڑ اور احمد نواز سکھیرا کے ناموں کا پینل بھیجا گیا مگر وفاقی حکومت نے کسی کو بھی چیف سیکرٹری تعینات نہیں کیا۔

lahore

Punjab Govt

chief secretary punjab

kamran ali afzal