Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہماری راہیں الگ ہو چکی ہیں، آئمہ بیگ کی تصدیق

آئمہ بیگ کی گذشتہ برس شہباز شیگری سے منگنی ہوئی تھی
شائع 16 ستمبر 2022 08:10pm

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے علیحدگی باقاعدہ اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ میں اس شخص کا احترام کرتی ہوں جس نے مجھے بہترین وقت دیا۔

گلوکارہ نے یہ بھی لکھا کہ بعض اوقات کچھ غلط ہونے کی کوئی اور وجہ ہوتی ہے، اب سب کے سوالوں کا یہی جواب ہے کہ ہماری راہیں الگ ہو چکی ہیں لیکن ہم دونوں اچھا کر رہے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

گلوکارہ نے کہا کہ سوالات پوچھے والوں سے کہتی ہوں کہ جی ہاں ہمارے تعلقات کا اختتام ہوگیا ہے میں تعلقات کا اختتام بہت احترام سے کرنا چاہتی تھی اور کردیا، اب ہم اکٹھے نہیں رہے۔

آئمہ نے آخری میں یہ لکھا کہ کوئی بھی سوری کا ٹیکسٹ بالکل نہیں ، ہم بالکل خیریت سے ہیں ،میوزک زندگی ہے دیکھیں کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے ؟

آئمہ نے اپنی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے کچھ وقت بعد اسے ڈیلٹ کر دیا۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں دارالحکومت اسلام آباد میں اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی۔

گذشتہ کئی دنوں نے آئمہ بیگ اور شہباز شیگری کی علحیدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن اب اداکارہ نے باضابطہ طورپر اس خبر کا اعلان کیا ہے ۔

Aima Baig

Shahbaz Shigri