Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

معیشت کو تباہی سے بچانے میں ناکام امپورٹڈ سرکار بے سمت بھٹک رہی ہے: عمران خان

قوم سوال کررہی ہے کہ پاکستان کیخلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟
شائع 16 ستمبر 2022 06:09pm
مجرموں نے ایک اور این آر او حاصل کرلیا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کوتباہی سے بچانے میں ناکام امپورٹڈسرکاربےسمت بھٹک رہی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی رپورٹس سے ظاہر ہے کہ بلندی کی جانب گامزن ایک مستحکم معیشت ملنے کے باوجود یہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گرنے سے بچانےمیں ناکام رہی، اقتصادی سروے اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری معاشی کارکردگی گزشتہ 70 برسوں میں بہترین تھی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں شرحِ نمو 6 فیصد ،صنعت، زراعت، فراہمی روزگار، تعمیرات، برآمدات، ترسیلاتِ زر اور ٹیکسوں کی وصولیاں لامحالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر رہیں،آج پاکستان کو بدترین مہنگائی، سماج کا ہرطبقہ جس کی زد میں ہے، بیروزگاری، غذائی عدمِ تحفظ اور روپے کی قدر میں پیہم گراوٹ کا سامنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکار مکمل طور پر بےسمت بھٹک رہی ہے، مجرموں کے اس گروہ کا واحد کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کے چوری کیے گئے اربوں روپے پر ایک اور این آر او حاصل کرلیا ہے، ایک سوال جو پوری قوم کی زبان پر ہے وہ یہ کہ پاکستان کے خلاف اس مکروہ سازش کا ذمہ دار کون ہے؟۔

pti

NRO

اسلام آباد

imran khan

ٹویٹر

social media