کین ڈول نے دنانیرکو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستانی“ کین ڈول“ سوشل میڈیا انفلوئنسر عدنان ظفرنے پارٹی فیم گرل دنانیرمبین کی ایک بیوٹی ویڈیو پر انہیں خاصے آڑے ہاتھوں لیاہے۔
دنانیرنے اپنے فالوورز کے لیے انسٹاگرام پر شیئرکی جانےوالی ویڈیو میں گھر پر ’ لپ پلمر’ کا طریقہ سکھایا تھا۔
ہونٹوں کی خوبصورتی کے لیے بتائے جانے والے اس ٹوٹکے میں پارٹی فیم گرل نے پٹرولیم جیلی میں لال مرچیں اوردارچینی کا پاؤڈرملا کرہونٹوں پر5 منٹ کے لیے ہونٹوں پر لگایا تھا، اس بیوٹی ٹپ سے اداکارہ وانفلوئنسرکے ہونٹ تو گلابی اوربھرے بھرے سے محسوس ہونے لگے لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں لال مرچوں کے سبب لافی تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنانیرنے ویڈیو کے کیپشن میں اپنا یہ “ نُسخہ“ خواتین کوگھرپرآزمانے سے منع بھی کیا۔
اس ویڈیو پرردعمل دینے والے عدنان ظفرنے دنانیرکو خاصے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صارفین کے لیے کچھ مفید معلومات شیئرکیں۔
توبہ سے ویڈیو کا اغازکرنے والے کین ڈول نے کہا کہ ، “پٹرولیم جیلی میں لال مرچیں اور دارچینی پاؤڈرملا کرہونٹوں پرلگا کر آپ خود کوبڑی کترینہ کیف سمجھ لیتے ہیں،میری جان خدا کا خوف کریں، دارچینی مفید سہی لیکن لال مرچ انتہائی نقصان دہ ہے”۔
پاکستانی کین ڈول نے واضح کیا کہ اگر آپ نے کوئی ایسی پراڈکٹ استعمال کی ہے جس میں مرچیں محسوس ہوں تو وہ ایک مخصوص قسم ہوتی ہے جس میں ایسنس شامل کیے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کے لیے ٹھیک ہوتے ہیں اور ہونٹوں کے بھرا بھرا دکھنے کیلئے ایک اچھا احساس دیتے ہیں۔
طنزیہ لہجے میں دنانیرکی لاعلمی پران کا نام لیے بغیرنشانہ بنانے والے کین ڈول نے پنجابی اوراردوزبان کے مکسچرکے ساتھ اہنے مخصوص لب ولہجے میں کہا کہ اگرآپ کو ہونٹ سُجانے کا اتنا ہی شوق ہے تو فلرکروالیں یا تھوڑے پیسے خرچ کرکے گرانڈے کا لپ پلپمراستعمال کرلیں۔
انفلوئنسزنے اپنے فالوررزسے درخواست کی کہ پلیز کبھی بھی اپنے ہونٹوں پربراہ راست مرچیں نہ لگائیں کیونکہ اس سے آپ کے ہونٹوں پراوریتھیما، اوڈیما، بلسٹرزہوسکتے ہیں اس لیے یہ مت کریں کیونکہ جو ایسا کررہی ہیں انہوں نے اپنے ہونٹ جلا دینے ہیں ۔
اس وائرل ویڈیو پرتبصرہ کرنے بیشترفالوورزنے بھی کین ڈول کے موقف کی حمایت کی۔
دبئی میں مقیم عدنان ظفرکا تعلق پاکستان کے شہرفیصل آباد سے ہے اوران کی ایک وجہ شہرت عمدہ میک اپ کےساتھ ساتھ بیوٹی پروڈکٹس بلاگرہونا بھی ہے۔ کین ڈول 1961 میں متعارف کروایا گیا ہالی ووڈ کا فکشنل کردار ہے جس سے متاثرہوکرعدنان نے بھی ہوبہو وہی اندازاپنانے کے ساتھ ساتھ انسٹاہینڈل بھی اسی نام پررکھا ہے۔
Comments are closed on this story.