Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاکھوں روپے مالیت کی ڈینگی لیب کِٹس چوری

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2022 01:52pm
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈینگی وارڈ  کی جھلک، تصویر روئٹرز
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کی جھلک، تصویر روئٹرز

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبرمیں لاکھوں روپے مالیت کی 1200 ڈینگی لیب کِٹس چوری کرلی گئیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ظفرعلی کے مطابق لیبارٹری کٹس ایک ہفتہ قبل رات کے اندھیرے میں جمرود اسپتال سےچوری کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ جمرود تھانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوامیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1003 ہوگئی ہے، جبکہ ایک شخص کی موت کے بعد تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں 192رپورٹ ہوئے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 113 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔

بلوچستان کے 3 اضلاع میں بھی ڈینگی کیسز سامنے آنے لگے ہیں، لسبیلہ، گوادر اور تربت میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

KPK

dengue

dengue virus