Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار

وزارت خزانہ وزیراعظم کے احکامات کی منتظر ہے
شائع 16 ستمبر 2022 10:36am
تصویر: کینوا
تصویر: کینوا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جانا تھا، جو وزیراعظم شہبازشریف کے غیرملکی دورے کے سبب تاخیرکا شکار ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کی منظوری وزیراعظم شہبازشریف نے دینی تھی جوکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں موجود ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیراعظم کے پاس ہے۔

وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کے احکامات کی منتظر ہے جن کی منظوری کے بعد ہی نئی قیمتوں کا فیصلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہونگے

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی وزیراعظم 2 روزہ دورے پراُزبکستان پہنچے، جہاں انہوں نے دیگرسربراہانِ مملکت سے ملاقات کی ہے۔

ازبکستان سے واپسی کے بعد شہباز شریف لندن اور پھر امریکا کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 17 ستمبر کو 2 روزہ پر برطانیہ جائیں گے۔

Shehbaz Sharif

Petroleum products

Petrol

Petrol Diesel Price