Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کا دورہ ہنگری، پاکستانی طلباء کیلئے اسکالر شپس دُگنی کردی گئیں

ہنگری حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالر شپس کی تعداد 200 سے بڑھا کر 400 کر دی ہیں
شائع 15 ستمبر 2022 11:49pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے موقع پر ہنگری حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالر شپس کی تعداد 200 سے بڑھا کر 400 کر دی ہیں۔

آرمی چیف کی ہنگری کے وزیر خارجہ سے بوداپست میں ملاقات ہوئی، ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا، جنرل باجوہ نے دوست ممالک کے نیک جذبات اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

ہنگری نے تجارت، زراعت اور آبی وسائل کی مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعاون کی پیشکش کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہنگری کے تعاون سے ماحولیاتی اثرات پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

اس کے علاوہ جنرل باجوہ کی ہنگری کے کمانڈر ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقات ہوئی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

COAS

scholarships

General Qamar Javed Bajwa

Hungary

Budapest