Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر مملکت کا سیلاب متاثرین کے لیے 5 کروڑ کی امداد کا اعلان

صدرعارف علوی نے نواب شاہ میں سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا
شائع 15 ستمبر 2022 08:57pm
صدر نے نواب شاہ میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
صدر نے نواب شاہ میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیلاب متاثرین کے لیے اپنی جانب سے 5 کروڑ کی امداد کا اعلان کردیا۔

صدرعارف علوی نے نواب شاہ میں سیلاب زدگان کے لیے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پنجاب حکومت کے تعاون سے نواب شاہ کے لیے 5 کروڑ کی امداد کا اعلان کیا۔

صدر نے نواب شاہ میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

عارف علوی نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے دیگر علاقوں اوربالخصوص سندھ میں بڑی تباہی ہوئی، شاید یہ سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بڑا سیلاب آیا، عالمی درجہ حرارت کے اضافے میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن پاکستان اس سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھرپور حصہ ڈالنا چاہیئے، موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پرمثبت اور دوررس اقدامات کی ضرورت ہے، سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی خوراک، تعلیم و تربیت اوربحالی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

صدر مملکت نے مخیر حضرات سے متاثرینِ کی مزید امداد کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل وقت میں ہمیشہ اپنے بھائیوں کا سہارا بنی ہے، مشکل کی اِس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہیں، مشکلات کا ہر ممکن ازالہ کیا جارہا ہے، خواہش ہے کہ جلد از جلد لوگوں کو اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد کیا جائے۔

دورے کے دوران صدر عارف علوی نے کیمپ میں مقیم سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی۔

صدر مملکت کو اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی،جس میں بتایا گیا کہ نوابشاہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

NawabShah

Arif Alvi

President of Pakistan

Sindh floods

Pakistan Flood