Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ویڈیو: ملکہ برطانیہ کے تابوت پر پہرہ دینے والا سپاہی اچانک زمین پر گرگیا

ملکہ برطانیہ کی وفات کے بعد ان کی آخری روایتی رسومات جاری ہیں
شائع 15 ستمبر 2022 07:00pm

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد ان کی آخری رسومات جاری ہیں اس دوران ملکہ کے تابوت کی سکیورٹی پر مامور ایک گارڈ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے مسلسل کھڑے رہنے کے بعد سپاہی کو بے ہوش ہو کر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ لندن میں ‘ننز کے زیر استعمال ویسٹ منسٹر ہال’ کے کیٹافالک پلیٹ فارم پر اس وقت پیش آیا جب ایک محافظ کھڑے کھڑے تھک کر توازن کھو بیٹھا، پہلے اس کے قدم لڑکھڑائے اور پھر اگلے لمحے وہ منہ کے بل زمین پر جا گرا۔

یہ منظر دیکھ کر دونوں طرف کے ہجوم میں سے کچھ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور زور سے چلائے۔ دو پولیس والے گرنے والے محافظ کی مدد کے لیے دوڑے تاہم لوگ اور انتظامیہ لڑکھڑاتے سکیورٹی گارڈ کی طرف توجہ نہ کر سکے۔

جہاں تک ملکہ کے تابوت کی حفاظت کی بات ہےتو یہ ایک خصوصی یونٹ کے گارڈ کے ارکان کے ذریعہ چوبیس گھنٹے انجام دی جاتی ہے۔

یہ ذمہ داری سویرینز باڈی گارڈ کے نام سے قائم گارڈز کے سر ہوتی ہے، یہ ادارہ شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ شاہی محلات اور قلعوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔

london

security

Queen Elizabeth II