Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم رواں ہفتے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہونگے

شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے
شائع 15 ستمبر 2022 04:13pm
تصویر/فیس آفیشل اکاؤنٹ
تصویر/فیس آفیشل اکاؤنٹ

وزیراعظم رواں ہفتے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہوں گے۔

ازبکستان سے واپسی کے بعد شہباز شریف لندن اور پھر امریکا کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 17 ستمبر کو2 روزہ پر برطانیہ جائیں گے۔

جس کے بعد وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرنے لندن میں ان کی رہائش گاہ بھی جائیں گے، جہاں دونوں ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔

دورہ لندن کے بعد وزیراعظم شہبازشریف امریکا جائیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد