Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرائم میں اضافہ، پولیس کی غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک بدرکرنے کی سفارش

غیرملکی باشندے شہر میں ہونے والے جرائم میں ملوث ہیں
شائع 15 ستمبر 2022 03:47pm
فوٹو/فائل
فوٹو/فائل

کراچی پولیس کی جانب سے غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدرکرنے کی سفارش کردی ہے۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض نے ایس ایس پی ایسٹ کو افغان باشندوں کو ملک بدرکرنے کے لیے خط لکھا دیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی باشندے مجرمانہ اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی مقیم افغان باشندے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں جبکہ لینڈ گریبنگ اورمنشیات فروشی میں بھی ان کا بڑا ہاتھ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کوپہلے بھی ملک بدر کیا جاچکا ہے جبکہ امن و امان کی بہتری کے لئے غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو دوبارہ ملک بدرکیا جائے۔

واضح رہے کہ سہراب گوٹھ سے دو روز قبل بھی 26 افغان باشندوں کو غیرقانونی طورپر ملک میں داخل ہونے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

afghanistan

Street Crimes

Karachi Crime