Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق آئی سی سی امپائراسد روف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2022 10:39am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے سابق ایلیٹ امپائراسد رؤف 66 سال کی عمر میں لاہور میں دِل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

امپائر اسد روف کے بھائی طاہر رؤف کے مطابق اسد رؤف گذشتہ رات دکان بند کرکے گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا، جو ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسد روف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر بھی رہے، جنہوں نے 1980 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغازکیا تھا۔

انہوں نے سال 2000 میں امپائرنگ کا آغاز کیا اور 2006 میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں ترقی حاصل کرکے اگلے 7 سالوں میں وہ پاکستان کے نامور امپائروں میں سے ایک بن گئے۔

اس کے علاوہ پاکستانی سابق ایلیٹ امپائراسد رؤف نے 13 برسوں میں231 انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی تھی۔

ICC

Asad Rauf