Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر ازبکستان کیلئے روانہ ہوں گے

شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے
شائع 14 ستمبر 2022 08:37pm

وزیراعظم شہباز شریف کل بروز 15 ستمبر دو روزہ دورے پر ازبکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر 15 اور 16 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ ایس سی او تنظیموں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں رہنما اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے۔سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم سائیڈ لائنز پر دیگر شریک رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ایک بڑی بین علاقائی تنظیم ہے جہاں پاکستان 2017 میں ایس سی او کا مکمل رکن بننے کے بعد سے اپنی شرکت کے ذریعے تنظیم کے بنیادی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

foreign office

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

uzbekistan

Visit

Shanghai Co-operation Organisation