Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ریشم نے پوری قوم سے معافی مانگ لی

گزشتہ روز اداکارہ کی ایک ویڈیو پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا
شائع 14 ستمبر 2022 08:18pm

اداکارہ ریشم نے دریا میں پلاسٹک پھینکنے پر پوری قوم سے معافی مانگ لی۔

حال ہی میں اداکارہ ریشم نے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں بظاہر وہ ایک پُل پر اپنی گاڑی سے نیچے اتر کر پلاسٹک کی تھیلی سے گوشت کے ٹکڑے اور پھر ڈبل روٹی نکال کر دریا میں مچھلیوں کے لیے پھینک رہی ہیں۔

ایسے میں انہوں نے گوشت اور ڈبل روٹی سے بھری پلاسٹک کی خالی تھیلیوں کو بھی دریا میں پھینک دیا۔

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر خوب تنقید بھی کی اور ان کے عمل کو انتہائی افسوس ناک اور شرمناک قرار دیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے عمل کی معافی مانگ لی ہے ۔

ریشم نے ویڈیو میں کہا کہ ’ سب سے پہلے تو میری معذرت قبول کرلیجیے کیونکہ جو بھی ہوا وہ بے دہانی میں ہوا یقین مانے جان کر نہیں کیا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں ذاتی طور ہر قسم کی آلودگی کے خلاف ہوں اپنے ملک کو آلودگی سے پاک رکھنا ہمارا قومی فرض ہے’۔

واضح رہے کہ ریشم کو جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں شوبز سے منسلک شخصیات نے بھی ان کی تصحیح کے لیے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں۔

Resham