Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کٹ لگانے کا فیصلہ وڈیرا نہیں، محکمہ آبپاشی کرتا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

پی ڈی ایم اے امدادی سامان کی خریداری میں تاخیر کر رہا ہے
شائع 14 ستمبر 2022 04:47pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ۔ فوٹو — فائل
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ۔ فوٹو — فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ کٹ لگانے کا فیصلہ وڈیرا نہیں، محکمہ آبپاشی کرتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے کچھ علاقوں میں 1100 ملی میٹر بارش ہوئی،30 ملین ایکڑ فٹ پانی صوبے میں آیا جس سے کئی علاقوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارش کی تیاری تو کی تھی لیکن محکمہ کی پیشگوئی سے کئی زیادہ بارش ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دریائے سندھ کے دونوں اطراف پانی جمع ہے، البتہ کٹ لگانے کا فیصلہ وڈیرا نہیں بلکہ محکمہ آبپاشی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے کی حاليہ بارشوں اور سیلاب میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جارى

انہوں نے کہا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) امدادی سامان کی خریداری میں تاخیر کر رہا ہے، آفات میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ ادارے مضبوط ہو جاتے ہیں لیکن پی ٹی ایم اے سندھ حکومت کی جانب دیکھ رہا ہے۔

دوسری جانب نيشنل ڈيزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) نے حاليہ بارشوں اور سیلاب میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جارى کردی جس کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 1481ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزيد 54 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔

Rain

floods

sindh chief minister

Sindh floods

Syed Murad Ali Shah