Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم 15 ستمبر کو دو روزہ دورے پر ازبکستان کیلئے روانہ ہوں گے

شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے
شائع 13 ستمبر 2022 11:37pm
اجلاس میں اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔ فوٹو — فائل
اجلاس میں اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف 15 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 15 سے 16 ستمبر کو ازبکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ارکان، مبصر ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے جہاں رہنماؤں کی جانب سے اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سائیڈ لائنز پر دیگر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

Shehbaz Sharif

uzbekistan

Prime Minister