Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا کوئی مجھے یہ بتاسکتا ہے؟ اداکارہ یمنیٰ زیدی کا مداحوں سے سوال

اداکارہ کا نیا ڈراما بختاور ہر اتوار کو نشر کیا جاتا ہے
شائع 13 ستمبر 2022 11:28pm

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے ڈراما سیریل بختاور نہ نشر ہونے کی وجہ پوچھ لی ۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یمنیٰ زیدی نے مداحوں سے دلچسپ سوال پوچھا کہ پچھلے دو ہفتوں سے ڈرامہ بختاور نشر کیوں نہیں ہورہا ؟۔

یمنیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں اچھی طرح یاد ہے کہ انہوں نے تو ان دونوں اقساط کی شوٹگ مکمل کر لی تھی ۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے تفتیشی انداز میں پوچھا کہ کیا انہیں اس کے نشرنہ ہونے کی وجہ معلوم ہے؟ اس بارے میں اگر وہ کچھ جانتے ہیں تو براہ کرام انہیں بھی بتائیں۔

یاد رہے کہ یمنہ زیدی ڈرامہ سیریل بختاور میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو مشکلات کو ارد گرد دیکھتے ہوئے لڑکے کا روپ دھارنے پر مجبور ہیں۔

Yumna zaidi

Drama Bakhtwar