Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان سے دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ، تین جوان شہید

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کوبھاری جانی نقصان پہنچا ہے
شائع 13 ستمبر 2022 09:28pm
جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ فوٹو — فائل
جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ فوٹو — فائل

افغانستان سے دہشتگردوں کی جانب سے پاک فوج پر حملے کے نتیجے میں تین جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بین الاقوامی سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں نے خرلاچی، ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی جس پر پاک آرمی کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کوبھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائک محمد رحمان، نائک معاویز خان اور سپاہی عرفان اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہد ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائک محمد رحمان کی عمر 32 سال تھی جن تعلق کرک سے تھا، نائک معاویز خان کی عمر 34 سال تھی جن کا تعلق جمرود، خبرح سے تھا جب کہ27 سالہ سپاہی عرفان اللہ کا تعلق درگئی، مالاکنڈ سے تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف کارروائویں کے لئے افغان سرزمینوں کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

afghanistan

ISPR

pakistan army

border