Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے مزید 8 معاونین خصوصی مقرر کر دیئے

شہباز شریف نے کابینہ میں شامل اراکین کی تعداد کا ریکارڈ توڑ دیا، کابینہ کا حجم 70 تک پہنچ گیا۔
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2022 11:01pm
کابینہ ارکان کی تعداد 62 سے 70 تک پہنچ گئی ہے ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
کابینہ ارکان کی تعداد 62 سے 70 تک پہنچ گئی ہے ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید 8 معاونین خصوصی مقررکردیئے، کابینہ ارکان کی تعداد 62 سے 70 تک پہنچ گئی ہے ۔

وزیراعظم نے کابینہ میں شامل اراکین کی تعداد کا ریکارڈ توڑدیا،8 نئے معاونین خصوصی کی تعیناتی کردی جس کے ساتھ کابینہ کا حجم 70 تک پہنچ گیا ۔

نوابزادہ افتخاراحمد خان بابر، مہرارشاد احمد خان، رضا ربانی کھر، مہیش کمارملانی، فیصل کریم کنڈی ، سردار سلیم حیدر، تسنیم احمد قریشی اورمحمد علی شاہ وزیراعظم کے معاونین کی فہرست میں شامل کردئیے گئے۔

کابینہ ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کے معاونین کی تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے، جن میں 3کا عہدہ وفاقی وزیرجبکہ باقی تمام کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہے،اس طرح 19کے پاس کوئی قلمدان ہی نہیں۔

کابینہ میں 34 وفاقی وزراء اور 7 وزرائے مملکت بھی شامل ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف کے مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

قابلِ تجدید توانائی ہی پاکستان کا مستقبل ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی ہی پاکستان کا مستقبل ہے ،قابلِ تجدید توانائی کے استعمال سے سستی بجلی پیدا ہوگی اورعوام پرمہنگائی کا بوجھ کم ہوگا ۔

وزیراعظم سے چینی کمپنی زونرجی کارپوریشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ قابلِ تجدید توانائی ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور متبادل توانائی کا استعمال کرتے ہوئے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بھی کم ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے درآمدی بل کا بڑا حصہ بجلی پیدا کرنے کیلئے مہنگا ایندھن درآمد کرنے میں خرچ ہوجاتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شمسی توانائی منصوبوں کے حوالے سے کل ایک پری بڈنگ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے قائداعظم سولرپاور بہاولپور کا 300 میگاواٹ کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں پورا کیا تھا آئندہ بھی قابلِ تجدید توانائی خصوصاً سولر،وِنڈ انرجی کے حوالے سے سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔

زونرجی کارپوریشن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک خطیر رقم کا چیک بھی عطیہ کیا گیا ۔

federal cabinet

پاکستان

اسلام آباد

Special Assistant

PM Shehbaz Sharif