Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

22یونٹ کا بل 10 ہزار کیسے؟ کے الیکٹرک سے فخرعالم کا سوال

گلوکار کے وضاحت مانگے پر کے الیکٹرک کا جواب بھی آگیا
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2022 12:28pm

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فخرِ عالم بجلی کا بل زیادہ آنے پر کے الیکٹرک پر برس پڑے ۔

فخرِ عالم نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے سوال کیا ہے کہ 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے ہوسکتا ہے؟۔

فخرِ عالم نے لکھا کہ’22 یونٹس کے حساب سے بل کو دیکھا جائے تو ایک یونٹ لگ بھگ 500 روپے کا بن رہا ہے، یہ کیسا حساب ہے؟ مجھے پاکستانی عوام پر بہت افسوس ہے’۔

انہوں نے دو ایک جیسے بلوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بائیں طرف جو بل ہے وہ مجھے موصول ہوا ہے جبکہ دائیں طرف کا بل ایک ہی مدت اور اتنے ہی یونٹس کا ہے لیکن فرق یہ ہے کہ میرا بل 10 ہزار کا ہے اور دوسرا 1 ہزار کا یعنی ایک بل کی اوسط 500 روپے فی یونٹ جبکہ دوسرا 50 روپے فی یونٹ ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ادارہ انہیں اس بات کی وضاحت دے انہوں نے لکھا کہ’میں کے الیکٹرک کی تعریف کروں گا اگر مجھے اس بل کی وضاحت مل جائے’۔

جس پر کے الیکٹرک نے گلوکار کو جواب میں کہا کہ ‘سہولت کا جائزہ لینے کے لیے بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے’۔

K-Electric

Fakhre Alam