Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

اس قبل دو بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کی کارکردگی کی تعریف کرچکی ہیں
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2022 07:23pm

معروف سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کالی داسا بھی پاکستانی کھلاڑی نسیم نے مداح ہوگئیں ۔

ایشیا کپ کے سُپرفور میں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں نسیم شاہ کے 2 یادگارچھکے سوشل میڈیا پرچھائے ہوئے ہیں۔

ایسے میں نہ صرف پاکستانی شائقین ان کے مداح بن گئے ہیں وہیں غیر ملکی اداکارائیں بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کالی داسا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر نسیم شاہ کی میچ کے دوران کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو پر کوئی کیپشن تو نہ دیا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا اور نسیم شاہ کا نام لکھا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکن اداکارہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئی ہیں۔

حالی تاشیا نے رواں برس نشر ہونے والے مقبول پاکستان ڈرامہ صنف آہن میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ ویڈیو شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی، بعدازاں اروشی کو بھی وضاحت دینا پڑی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے لگائی تھی اور اس میں کچھ خاص نہ تھا۔

دوسری جانب نسیم شاہ نے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ’انہیں اس سب کے بارے میں علم نہیں، ان کا فوکس صرف کرکٹ پر ہے اور وہ اروشی کو نہیں جانتے ’۔

ایک اور بھارتی اداکار ہ سُربھی جیوتی بھی افغانستان کے خلاف پاکستانی باؤلر کی کارکردگی پر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نسیم شاہ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو یقینی طور پر ہیرا مل گیا ہے۔

Naseem shah

Urvashi Rautela

Yehali Tashiya Kalidasa